اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,117FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی 21رنز سے جیت لیا

چیسٹرلی سٹریٹ :ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی 21رنز سے جیت لیا،ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو جیتنے کے لئے 177کا ٹارگٹ دیا لیکن وہ صرف 155رنز ہی بنا سکے ،میچ میں سنیل نارائن کو بہترین کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا انہوں نے چار اورزمیں 15رنز کے عوض دووکٹیں حاصل کی ۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے کھیلنے کا موقع دیا ،جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھا یاان کی پہلی وکٹ 77رنز پر گری،لیکن اس کے بعد آنے والے کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکے ،ویسٹ انڈیز اننگ میں لیوس کے 51،کرس گیل کے 40اور پاول کے 28رنز نمایاں ہیں۔ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو جیتنے کے لئے 177رنز کا ہدف دیا۔انگلینڈ کی جانب سے پلینکٹ اور راشد نے 3,3جبکہ جارڈن اورکرن نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔انگلینڈ کی اننگ کا آغازکچھ اچھا نہ تھا ،رائے پہلی ہی بال پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے تاہم ہلیز اور روٹ نے 64رنز کی شراکت نے ٹیم کو سہارا دیا،لیکن بعد میں آنے والے کھلاڑیوں نے غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک آسان ہدف کو مشکل بنا دیا،پوری ٹیم 19.3اورز میں 155پر پویلین لوٹ چکی گئی،اور یوں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ نے 21رنز سے ہرا دیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ولیمز اور برتھوائیٹ نے تین،تین وکٹیں حاصل کی ،جبکہ سنییل نارائن نے دو،نرس اور ٹیلر نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔