اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

کوئٹہ:وین پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

کوئٹہ: کاسی روڈ پر نامعلوم افراد کی وین پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ شہر کے مصروف علاقے کاسی روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے وین کو نشانہ بنایا۔ وین میں سوار افراد ہزار گنجی سبزی منڈی جارہے تھے جب کہ مسافروں میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جیسے ہی وین کاسی روڈ پر پہنچی تو پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے بس پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں 3 ہزارہ برادری کے افراد بھی شامل ہیں ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں اور لاشوں کو ایمبولینسوں کے ذریعےاسپتال منتقل کردیا جہاں مرنے والوں کی شناخت حاجی محمد ،صالح محمد ،خادم حسین ،سید سرور اورمحمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔دوسری جانب پولیس نے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جب کہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول بھی ملے ہیں ۔پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش کے لیے اطراف کے علاقے میں ناکہ بندی کرلی ہے۔