اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

کیا ہمارا ایمان کامل ہے؟

آج میں انتہائی افسوس اور دکھ کے کے ساتھ کالم لکھ رہا ہوںابھی ابھی نماز سے فارغ ہوا تو اپنے سے سوال کیا کہ کیا میرا قلم نبی پاکﷺکی ناموس کے لیے نہیں اٹھانا چاہییے ؟کیا میرا قلم کونبیﷺ کی ختم نبوت پرنہیں لکھنا چاہیے ؟ خدا کی قسم میں نماز میں بھی روتا رہااوراب لکھتے ہوئے بھی میرے انسو جاری ہیںکہ میںافسوس ہمارے ملک کا نام تو اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے لیکن ہمارے ملک میں کون سا کام اسلام کے مطابق ہو رہا ہے؟کچھ دن پہلے قومی اسمبلی میں جو بل انتحابی اصلاحات کے نام پر پاس کروایا گیا ہے اس میں الیکشن کے فارم میں ختم نبوت پر کھلا حملہ کیا گیا ہے جہاں اس فارم میں یہ الفاظ تھے کہ میں حلفاًاقرار کرتا ہوں کہ نبی پاک ﷺآخری نبی ہیںمیں ایمان لاتا ہوں اس میں اب حلفاً کا لفظ نکال دیا گیا ہے اج مجھے افسوس ہو رہا ہے کہ ایک انسان کی کرسی کے لیے نبی پاکﷺ کی ختم نبوت تک کو بھی نہیں بخشا گیامیں سوال کرتا ہوں ان لوگوں سے جنہوں نے یہ بل پیش کیا اور جنہوں کے اس کو پاس کرنے کے لیے ووٹ دیا کیا ان لوگوں نے مرنا نہیں ہے؟وہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی بارگاہ میں کس منہ سے پیش ہونگے؟انہوں نے بل کے حق میں ووٹ دینے سے پہلے اپنے اپ سے یہ سوال ضرور کیے ہونگے کہ اگر ووٹ نہ دیا تو نون لیگ سے نکال دیا جائے گا نواز شریف کو کیا منہ دیکھائیں گے؟پارٹی میں ووٹ نہ دینے پر انکی کیا عزت رہے گی کاش ووٹ دینے سے پہلے وہ یہ سوال اپنے اپ سے کرتے ہم کو مرنا بھی ہے اگر اللہ کے نبیﷺ کی ختم نبوت پر شق بھی کیا تواسلام سے نکال دیے جائینگے ہم اللہ کو کون سا منہ دیکھائیں گے؟ اللہ کے نبی ﷺ کے سامنے کس منہ سے قیامت والے دن پیش ہونگے؟کیا اس بل کے حق میں ووٹ دے کر ہماری اسلامی دینا اور آخرت میں عزت رہے گی؟لیکن ہماری اتنی سوچ ہی کہاں کہ ہم یہ باتیں سوچتے ہماری تو سوچ صرف اتنی ہے کہ ہم نے اس پارٹی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑاہے ہم نے اس پارٹی سے وفاداری کرنی ہے شائید ہمارا جینا مرنا ہمارا ایمان ہماری پارٹیاں ہیںجو ختم نبوت پر حملہ ہوا ہے تو کہاں ہیں وہ لوگ جو دین کے ٹھیکے دار ہیں جو کسی کو دربار پر حاضری دینے پر شرک اور کفر کے فتوے دیتے ہیں؟ ۔کہاں ہیں وہ لوگ جو دربارو ںپر بیٹھ کر اپنا رزق روٹی کمانے کے چکر میں ہیں؟کہاں ہیں وہ لوگ جو اپنی سیاست کے لیے سروں پر کفن باندھتے ہیں اور اپنی قبریں کھودنے کے اعلانات کرتے ہیں؟کہاں ہے اج ہماری وہ لوگ باشعور عوام جس کا عمران خان دے جلسے وچ نچنے نو جی کردا ؟کہاں ہیں وہ لوگ جو اپنی کرسی کے لیے مشرف کو سو بار بھی باوردی صدر بنانے کا اعلان کرتے تھے؟کہاں ہیں وہ لوگ جو اپنی سیاست کے لیے ہر وقت دھرنے دیتے ہیں؟لیکن آج ختم نبوت کے لیے کسی نے اپنے سر پر کفن کیوں نہ باندھا؟اپنی قبریں کیوں نہ کھودیں ؟ہر وقت شرک اور بدعت کے فتوے لگانے والے درباروں کو اپنے رزق روٹی کا ذریعہ بنانے والے آج نبی پاک ﷺ کی ختم نبوت پر پہرہ دینے کے لیے کیوں نہ نکلے؟سو بار بھی باوردی صدر بنانے کے کیے کوشش کرنے والے آج نبی پاک ﷺ کی ناموس کے لیے سڑکوںکیوں نہ نکلے؟اتنے اتنے لمبے دھرنوں کے ریکارڈ قائم کرنے والے ختم نبوت کے لیے کیوں دھرنے دینے کیوں نہ نکلے؟ہم تو ٹھہرے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دین دار لوگ ہم تو ہیں پاکستان کے با عزت سیاستدان ہم تو ہیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی وہ با شعور عام جو جلسوں میں ناچنے کے لیے تو نکلتی ہے لیکن افسوس کہ آج اپنے نبی پاک ﷺ کی ختم نبوت پر حملہ کرنے والوں کا محاسبہ کرنے کیوں نہیں نکلتی آج میرا دل رو رہا ہے ہمارے نبی پاک ﷺ کا فرمان ہے کہ جب تک تم اپنے والدین اپنے بیوی بچوں بلکہ ہر چیز سے بڑھ کر مجھ سے پیار نہ کیا جائے اس وقت تک تمھارا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا آج ہر پاکستانی شیشے کے سامنے کھڑے ہو کر اپنے اپ سے سوال کرے کہ کیا نبی پاک ﷺ کے فرمان کے مطابق میرا ایمان کامل ہے؟تو شیشہ جو جواب اپکو دے گا ۔ہم اپنے دل اور ضمیر کی اواز سن نہیں پا رہے ہو سکتا ہے شیشہ جو جواب دے ہم اس کے جواب پر ہی ختم نبوت ﷺ پر قربان ہونے پر تیار ہو جائیں اور ہمارا ایمان کامل ہو جائے ہمارے امام کا قول ہے کہ اگر ہم اپنے نبی ﷺ کی ناموس کا تخفظ نہیں کر سکتے تو پھر ہم کو جینے کا بھی کوئی حق نہیں ہے ہم اپنے سیاسی اقاوں کے پیچھے چل کر نیا پاکستان بنانے والوپاکستان کو پیرس بنانے کے دعوے کرنے والو۔خدا کے لیے ہم کو وہی پاکستان چاہیے جو اسلام کے نام پر بنا تھا ۔جس پاکستان کا مطلب کیا
لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ خدا کے لیے اس پاکستان میں رہ کر وہ پاکستان بنائیں جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔جس پاکستان کو حاصل کرنے کے لے لاکھوں مسلمانوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی تھی۔اگر اپ کا نیا پاکستان اس طرح کا ہو گا جس میں نبی پاک ﷺ کی ناموس پر حملے ہونگے معاذ اللہ جس پاکستان میں ختم نبوت ﷺ پر شق کیا جائے گاتو ہم کو ایسا پاکستان ہر گز نہیں چاہیے ہمارا پاکستان صرف وہی پاکستان ہے جو اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے جس پاکستان کا مطلب کیالاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ ہے ہم کو وہی پاکستان چاہیے جو ہمارے قائد اعظم کا پاکستان ہے جو ہمارے علامہ اقبال صاحب کا تھا ۔یا اللہ ہمارے ملک پاکستان کو سہی معنوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان بنا اور ہم کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا سچا شہری بنا۔یا االلہ ہم کو نبی پاکﷺ کی ناموس پر صحابہ اکرام علیہ اجمعین کے نقشے قدم پر چل کر مر مٹنے کا جذبہ عطا فرما۔یا اللہ ہم کو سچا پکا مسلمان بنا۔یا اللہ ہمارے قائد کے اقبال کے پاکستان کو رہتی دنیا تک قائم ودائم رکھ اور پاکستان کوشاد اور آباد رکھ۔۔۔آمین ثم آمین