اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

سعودی عرب میں شدیدبارشیں۔تعلیمی ادارے بند۔مزیدبارش کا امکان

مکہ مکرمہ(خالدنوازچیمہ)سعودی عرب کے شہروں مکہ مکرمہ اور جدہ میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث سکول، کالجز اور یونیورسٹیز بند کردی گئی ہیں ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے، ادھر مدینہ منورہ میں ہونے والی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے،ینبع گورنریٹ کے ایجوکیشن ڈائریکٹر محمد بن عبداللہ العقیبی کے مطابق ینبع کے تمام علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی ، اس کے علاوہ یونیورسٹی آف طائف، مکہ میں واقعہ ام القراءکی جدہ سمیت دیگر شہروں میں واقع برانچز کو بھی بند کردیا گیا ہے،مکہ مکرمہ، طائف ، جدہ، خلیص اور ربیغ کے تمام سکولز اور یونیورسٹیز میں شدید بارشوں کے باعث تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی،مکہ مکرمہ اور جدہ میں پیر کے روز شدید بارشیں شروع ہوئیں جن کی وجہ سے نظامِ زندگی درہم برہم ہوگیا اور لوگ اپنے گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے، سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے ترجمان نواف الشریف کے مطابق تمام متعلقہ وزارتوں کو شدید بارشوں کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا جبکہ ضروری اقدامات کی ہدایات بھی کردی گئی ہیں۔