پولیس تشددسےملزم جاں بحق

پنڈی بھٹیاں(زین امتیاز)چوری کے الزام میں گرفتارملزم تھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں پولیس کے مبینہ تشددسے زندگی کی بازی ہارگیا، ایس ایچ اواور2کانسٹیبلوں سمیت 5افرادکیخلاف قتل کامقدم درج کرلیاگیا، متوفی اکرام اپنے والدین کااکلوتا بیٹاتھا، اکرام کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی، ملزمان میں ایس ایچ اوسرفرازاحمدسیکھو، مختاراحمد598،افتخاراحمد299/c،سہیل چٹھہ پرائیویٹ گن مین اورایک نامعلوم شامل ہیں، تاہم ابھی تک پولیس نے ایک بھی ملزم کوگرفتارنہیں کیا،دوسری طرف لواحقین نے وزیر اعلیٰ سےٰ پولیس گردی کے خلاف فوری ایکشن لے کر قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے،لواحقین نے الزام لگایاہے کہ تھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں پولیس نے پر دوران تفتیش اکرام ولد منظور قوم گوندل کو تشدد کر کے مارا ڈالاہےتھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں کی پولیس نے چار دن قبل برج فتو کے رہائشی اکرام اللہ گوندل اور کزن محمد اعظم کو چوری کے اپلائیڈ فار موٹرسائیکل رکھنے کے شبہ میں گرفتار کر کے حراست میں رکھا ہوا تھا عینی شاہد محمد اعظم جو کہ جاں بحق ہونے والے کا کزن ہے کے مطابق پولیس نے اکرام کو مرغا بنا کر تشدد کا نشانہ بنا رہی تھی کہ ایک پولیس اہلکار نے پیچھے سے زور دار ٹانگ ماری کہ اکرام کوسر کے بل گرنےسے دماغی چوٹ لگی جسےفوری تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کیا گیا لیکن اکرام موقع پر ہی جاں بحق ہو چکا تھا جبکہ کزن محمد اعظم کو فوری رہا کر دیا گیا۔

جواب دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

91 − = 86