اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

شیر نے اپنی ہی دُم چبا لی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے تائیوان نامی چڑیا گھر میں شیر نے اپنی ہی دم چبا ڈالی۔تفصیلات کے مطابق ایک موقر قومی اخبار نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ چین میں نئے سال کی چھٹیوں کے دوران لوگوں نے پنجرے میں ایک شیر دیکھا جو کافی لاغر اور زخمی دکھائی دے رہا تھا اس کے علاوہ وہ بھوکا بھی تھا، جب لوگوں نے اس شیر کے زخمی ہونے کے بارے میں دریافت کیا تو چڑیا گھر کے ترجمان نے کہا کہ شیر نے خود اپنی ہی دم چبا ڈالی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ شیر اپنی دم پانی کے مصنوعی سوراخ میں

ڈال کرسو گیا تھا جب درجہ حرارت میں اضافہ ہوا تو اس کی دم اس مصنوعی سوراخ میں پھنس گئی، دم پھنس جانے پر شیر تکلیف میں مبتلا ہو گیا اور اس موقع پر اس نے اپنی دم خود ہی کاٹ لی۔ رپورٹ کے مطابق جب چڑیا گھر کے عملے کو شیر کے زخمی ہونے کا پتہ چلا تو انہوں نے اسے طبی امداد دی اور زخم سے خون رسنا بند ہو گیا۔ چڑیا گھر کی سیر کرنے آئے ہوئے لوگوں کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر کا عملہ شیروں کی صحیح دیکھ بھال نہیں کر پا رہا لیکن چڑیا گھر کے عملے کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر اس کا ذمہ دار نہیں ہے۔