اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

حرم شریف انتظامیہ نے معتمرین او ر بچوں میں خصوصی کارڈتقسیم کر دئیے

حرم شریف انتظامیہ نے معتمرین او رزائر بچوں میں خصوصی کارڈ تقسیم کر دےئے عر ب میڈیا کے مطابق حرم شریف کے تمام دروازوں پر تعینات انتظامیہ کے اہلکاروں نے زائرین اور معتمرین کے ہمراہ آنے والے ان کے بچوں میں یہ کارڈ تقسیم کیے جن میں حرم شریف کے حوالے سے بنیادی معلومات تھیں۔ انتظامیہ کے اہلکاروں کا کہناتھا کہ کارڈ تقسیم کرنے کا مقصد یہ تھا کہبچوں کو حرم شریف کے حوالے سے بنیادی معلومات فراہم کی جائیں نیز گم ہونے کی صورت میں انہیں ان کے والدین سے رابطہ کرنے میں انتظامیہ کو آسان بنایا جائے۔ کارڈ عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں لکھے ہوئے تھے ۔دریں اثناء سعودی سیکیورٹی فورس نے مکہ مکرمہ کے العزیزیہ محلے میں کارروائی کرکے ایک مکان سے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔ چشم دید گواہوں کا کہناہے کہ سکیورٹی فورس کی بڑی تعداد نے صبح 9 بجے پورے علاقے کو گھیر لیا۔ جس مکان میں مطلوب افراد پناہ لئے ہوئے تھے اس کے گرد حصار قائم کرلیا اور خصوصی کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو گرفتار کرلیا۔سعودی سکیورٹی ادارے کی جانب سے کارروائی سے متعلق کوئی بیان ابھی تک جاری نہیں ہوا تاہم علاقے کے مکینوں کا کہناہے کہ جس مکان پر چھاپہ ماراگیا ہے وہاں غیر ملکی رہتے تھے۔ رہائشیوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورس نے بڑی مہارت کے ساتھ اس طرح کارروائی کی کہ مکینوں کو کسی غیر معمولی حرکت کا علم تک نہ ہوسکا۔