اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

گجرات: میچ سے پہلے کھلاڑی آؤٹ

گجرات(شاہداقبال)پی ٹی آئی گجرات کے2کھلاڑی الیکشن میچ کھیلنے سے پہلے ہی آؤٹ ہوگئے، چودھری برادران کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کےبعدعمران خان نے این اے 71سے چودھری الیاس کودی گئی ٹکٹ واپس لے لی ، پی پی 28کیلئے چودھری زبیرٹانڈہ کوبھی جھنڈی کرادی گئی، تحریک انصاف نےضلع گجرات کی چارقومی اور7صوبائی اسمبلی کےامیدوارفائنل کردیئےہیں جن کےمطابق این اے70 سےسیدفیض الحسن شاہ کوٹکٹ جاری کی گئی ہے جبکہ این اے 68،69اور71میں ق لیگ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے باعث پی ٹی آئی کے امیدوارنامزدنہیں کئے گئے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے نام پرپی پی 28،29،30اور34کے حلقوں میں پی ٹی آئی کے امیدوارکھڑے نہیں کئے گئے۔