اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ذہنی مریض حاجی ’باب کعبہ‘ پر چڑھ دوڑا

حج کے لیے آنیوالا ایک ذہنی مریض شخص ہجوم کے باوجود چھلانگ لگا کر باب کعبہ پر چڑھ دوڑا، پولیس نے اسے فوری طور پر گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔پولیس حکام کا کہناہے کہ باب کعبہ پر چڑھنے والا شخص ذہنی مریض ہے۔ اس کے باب کعبہ پر چھلانگ لگانے کے واقعے کی ویڈیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے پولیس نے کہا کہ صحن مطاف میں زائرین کا غیرمعمولی رش تھا جس کی آڑ میں رات بارہ بجے ایک شخص نے مطاف کی ممنوعہ حدود سے آگے بڑھ کر باب کعبہ پر چھلانگ لگائی۔موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے نیچے اتار کر گرفتار کر لیا۔ پولیس سے بات کرتے ہوئے اس شخص نے باب کعبہ پر چھلانگ لگانے پر معذرت کی اور کہا کہ وہ نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہے۔