اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,412FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ہسپتال میں ڈکیتی، نقدی سمیت ڈاکوکیاکچھ لے گئے؟

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں موبائل اور نقدی کی لوٹ مار معمول کی بات ہے لیکن حالیہ واردات میں ڈاکوؤں نے علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے والے طبی مرکز کو نشانہ بنایا ہے، کراچی کے تھانہ جوہر آباد کی حدود میں واقع ٹرائمکس اسپتال میں ڈکیتی کے دوران نقدی کے علاوہ طبی آلات بھی لوٹے گئے ہیں،ٹرائمیکس جنرل اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق سات ڈکیتوں نے سیکیورٹی گارڈ کی گن چھین کر پورے عملے کو ایک کمرے میں بند کردیا، ڈاکو جاتے وقت اسپتال سے دو لاکھ روپے نقدی کے علاوہ ڈبل والو ریپلیسمنٹ (ڈی وی آر) مشین بھی اپنے ساتھ لے گئے،اپنی نوعیت کی عجیب ڈکیتی کا نشانہ بننے والے متاثرین نے شکایت کی ہے کہ واقعہ کی اطلاع دینے پر مقامی پولیس آئی لیکن کوئی کارروائی کیے بغیر ہی واپس لوٹ گئی۔