اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاک بحریہ کا جہازخیر سگالی دورے پرجدہ پہنچ گیا

جدہ ( خالد نواز چیمہ) پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس سیف خیر سگالی دورے پر سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ پہنچ گیا سعودی نیوی کے اعلی احکام کی جانب سے پاک بحریہ کے عملے کا پرتپاک استقبال کیا گیا پاک نیوی کا بحری بیڑہ تین روزہ خیر سگالی کے دورے پر جدہ کے اسلامک پورٹ پر لنگر انداز ہوا تو سعودی نیوی کے اعلی افسران سمیت پاکستانی قونصلیٹ کے عملے نے اس کا استقبال کیا بحری بیڑے پر پروقار تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں پاک سعودی بحریہ کے افسران کے علاوہ دیگر مہمان بھی شریک ہوئے اس موقعہ پر سعودی بحریہ کے کیپٹن طارق العسیری نے پاک بحریہ کو دنیا کی بہترین بحری فوج قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی بحریہ کے تعلقات ہمیشہ سے مظبوط رہے ہیں اور آئندہ بھی دونوں ممالک اسی طرح عسکری تربیت کے لئے ایک دوسرے سے تعاون کرتے رہیں گے جبکہ پی این ایس سیف کے کمانڈنگ افیسر کیپٹن شاہد واصف کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی بحرہ عرب میں سعودی نیوی کے ساتھ ملکر جنگی مشقوں کو یقینی بناتی رہتی ہے اس طرح دونوں ممالک کی بحریہ ایک دوسرے کے تجربات سے بھی فاہدہ اٹھاتے ہیں جبکہ سعودی بحریہ کے کیڈٹس کی بڑی تعداد پاکستان میں تربیت بھی حاصل کرتی ہے اور جس طرح اعلی سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ دیگر اہم امور کے علاوہ عسکری تعلقات کو فروغ دیا جاتا ہے اس سے دونوں ممالک کے مابین مزید مظبوط رشتے استوار ہوتے ہیں