اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,468FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی مڈل ایسٹ مینیجمنٹ کمیٹی کے ممبران کی ذولفقار علی بخاری (زلفی بخاری) سے ملاقات

جدہ( خالد نواز چیمہ) پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے وفد نے پی ٹی آئی مڈل ایسٹ مینیجمنٹ کمیٹی کے ایگزیکٹو ممبر فرخ رشید کی سربراہی میں اوورسیز کے مشیر جناب ذولفقار علی بخاری (زلفی بخاری) صاحب سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ڈاکٹرز ونگ مکہ کے صدر انور جاوید بھی شامل تھے۔ ملاقات میں اوورسیز پاکستانی خصوصی طور پر سعودی عرب کے مسائل پر سیر ھاصل گفتگو ہوئی اور ان مسائل کے حل کی طرف توجہ دلائی جس میں پاکستان اوورسیز کے ملازمتوں کے سلسلے میں حالیہ مسائل ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں پاکستانی سکول نہ ہونا اور جدہ میں موجود پاکستانی سکول کی تعلیمی معیار میں بہتری لانے کے سلسلے میں طویل بات ہوئی ۔ پاکستانی جو جیلوں میں بے سہارا پڑے ہیں ان کے لیے لیگل مدد، پاکستان میں موجود یونیورسٹی میں اوورسیز پاکستانی سے ڈبل فیس لینے کا مسئلہ، ڈیم فنڈ کے حوالہ سے چیریٹی اکاونٹ بنانے کی تجویز اور اس طرح کے باقی ایشوز پر بات ہوئی۔ اس موقعہ پر مشیر اوورسیز نے بتایا کہ وزیراعظم کی نگرانی میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی پیکج تیار کیا جا رہا ہے جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔آخر میں پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کی طرف سے جناب زلفی بخاری کو سعودی عرب کا دورہ کرنے کی خصوصی دعوت دی۔