اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,425FansLike
9,982FollowersFollow
563,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جے آئی ٹی ممبران کو اربوں روپوں سے خریدنے کی کوشش کی گئی ، شیخ رشید

اسلام آباد ( شیراز نظامی ) نواز شریف کے بعد خواجہ آصف کے اقامہ پر شیخ رشید نےتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انکی برطانیہ ،دبئی اورشارجہ سمیت دیگر مقامات پر جائیدادیں ہیںابھی تو بہت سارے ایسے بیوروکریٹس کی بھی فہرست سامنے آرہی ہےجن کے اقامے ہیں، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چوروں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے،سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد بہت سے انکشافات ہونگے، شیخ رشید نےسپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ جلد از جلد کیاجائےورنہ یہ نہ ہو کہیں ایک اور دھماکہ ہو جائے،انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس کی سماعت کرنیوالےسپریم کورٹ کےپانچ عظیم ججوں اورجے آئی ٹی کے سپر سکس ممبران کو اربوں روپے کی آفر دیکرخریدنے کی کوشش کی گئی مگرانہوں نےاس پیسے پر تھوکا تک نہیں، انکا کہناتھا کہ سپریم کورٹ کی معاونت کرنیوالے افسران اور انکےخاندانوں کو تحظ فراہم کیا جائےکیونکہ یہ لوگ سپریم کورٹ کے کہنے پر تحقیقات کے لئے کھڑے ہوئے،شیخ رشید نے کہا کہ اگر ضرورت پیش آئی تو سپریم کورٹ جائونگا۔