لڑکی سے زیادتی کے بدلےزیادتی؛مرکزی ملزم سمیت 25 افراد گرفتار

ملتان:پنچایت کی جانب سے زیادتی کے ملزم کی بہن سے زیادتی کا حکم سنا کرعملدرآمد کروانے کے افسوسناک واقعے کا وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیا تو مرکزی ملزم عمر واڈا اور سرپنچ سمیت 25 افراد گرفتار کر لیے گئے۔ زیادتی کا بدلہ زیادتی قرار دیتے ہوئے ملتان میں جہالت کی ایک اور انتہاء سامنے آگئی۔ پنچائت کے حکم پرزیادتی کرنیوالے ملزم کی بہن کی عزت تارتارکردی گئی۔ شرمناک اقدام پرمرکزی ملزم عمروڈا سمیت پچیس افراد کو گرفتارکرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔ سی پی اوملتان احسن یونس نے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کاحکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی قسم کا سیاسی اثرورسوخ برداشت نہیں کریں گے، متاثرہ خاندان کوہرممکن انصاف فراہم کیا جائے گا۔ سی پی او احسن یونس کے مطابق واقعے میں ملوث ہرہرملزم کوپکڑیں گے۔ ملتان میں عمر نامی نوجوان نے دس روز پہلے بارہ سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی تھی۔ بیٹھک لگی تو بھائی اشفاق کو ملزم عمر واڈا کی سترہ سالہ بہن کی عزت تار تار کرنے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔پنچائیت کے حکم کے مطابق لڑکے نے بارہ سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، اس وجہ سے بدلہ بھی اسی انداز میں لیا جائے۔ واقعہ کے دو روز بعد لڑکے کے گھر والے بارہ سال کی کم سن بچی کو متاثرہ لڑکی کے گھر لائے، جہاں متاثرہ لڑکی کے بھائی اشفاق نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ وزیراعلیٰ کے نوٹس لینے پر تھانہ مظفر آباد پولیس نے دونوں لڑکیوں سے زیادتی کے مقدمات درج کر کے متاثرہ لڑکیوں کے نمونے میڈیکل ٹیسٹ کے لئےلاہور بھجوا دیے ہیں۔