آرٹیکل 62،63 کا خاتمہ : ملک کے بزرگ سیاستدان میدان میں آ گئے، چونکا دینے والا اعلان کردیا

کالام: سراج الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد بہت سے لوگوں کے چہرے زرد پڑ گئے ہیں۔ احتساب سے اب کوئی بچ نہیں سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق جلسہ عام سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اب چالیس چوروں کا ٹولہ علی بابا کے نرغے میں آگیا ہے۔ کرپشن کرنے والے ہر شخص کا احتساب ہو گا۔ لینڈ مافیا، شوگر مافیا اور ڈرگ مافیا نے ہماری سیاست اور جمہوریت کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا اگر آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے خاتمے کی بات کی گئی تو بھر پور مزاحمت کریں گے۔