ترجمان پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق نے تحصیل سرائے عالمگیر میں ٹکٹوں کی تقسیم کافارمولا بتادیا

اسلام آباد(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے اسلام آباد میں نیوزالرٹ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جنرل الیکشن میں تحریک انصاف نئے پلان کے ساتھ میدان میں اترے گی ، ملک بھرمیں ٹکٹوں کا فیصلہ میرٹ پر پارلیمانی بورڈکریگاجس کے چیئرمین عمران خان ہیں،ہرحلقے میں دو سے چار امیدوار موجود ہیں اس لئے اس امیدوار کو ٹکٹ دیا جائے گا جو سیٹ جیتنے کی اہلیت رکھتا ہو گا،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی اصولوں پر سودے بازی نہ کرنی کی پالیسی کیوجہ سے پاکستانی سیاست میں مک مکاکی سیاست کا خاتمہ ہونا شروع ہوگیاہے،انہوں نے کہا کہ ملکی اداروں کو حکمرانوں نے اپنی منشاء کے مطابق نتائج لینے کے لئے ذاتی غلام بنا رکھا ہے جس کی وجہ سے عام آدمی الیکشن جیتنے سے قاصرہے