اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,642FansLike
9,977FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نو منتخب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف کیس کی سماعت، نیب کے اچانک اعلان نے سب کو حیران کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف کوئی کیس ہے اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی کارروائی کی جارہی ہے۔ نیب نے واضح کیا مسلم لیگ کے شاہد خاقان عباسی کے خلاف کوئی کیس زیر سماعت ہے نہ ہی کسی قسم کی انکوائری ہورہی ہے۔ترجمان کے مطابق نیب نے ایل این جی کی درآمد کے منصوبے میں مبینہ طور پر کرپشن کی شکایت پر گزشتہ برس انکوائری کی اور اس شکایت میں لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے کر یہ انکوائری بند کردی گئی تھی۔یہ معاملہ 19دسمبر 2016 کو نیب کراچی کے ریجنل بورڈ اجلاس میں زیر غور آیا تھا۔نیب نے اپنی انکوائری کے بعد ایل این جی کی درآمد کے منصوبے کو قومی اور عوامی اہمیت کا حامل قرار دیا دے دیا تھا۔واضح رہے کہ یہ مقدمہ ماہر توانائی اور پلاننگ کمشن کے سابق رکن شاہد ستار و دیگر کی شکایت پر درج کیا گیا تھا جس میں شاہد خاقان عباسی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرکے 15 سال میں قومی خزانے کو 2 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا۔