اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,355FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی نے عائشہ گلا لئی کی پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے با ضابطہ طور پرقومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ طلب کرلیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے با ضابطہ طور پر باغی رکن عائشہ گلا لئی کی پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ طلب کرلیا ، سات روز کے اندر جواب جمع کروانے کی ہدایت بھی کر دی گئی ، وزارت عظمیٰ کیلئے تحریک انصاف کے نامزد امیدوارکو ووٹ نہ ڈالنے اور پارٹی آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چیئرمین پارٹی کے خلاف انتہائی نامناسب الزامات عائد کرنے ،پارٹی اجازت کے بغیر گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات کی وجوہات طلب کر تے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کر دیاہے ۔ تفصیل کے مطابق تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر کی طرف سے حال ہی میں بغاوت کرنے والی خاتون رکن قومی اسمبلی کی پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے شوکا ز نوٹس جار ی کیا ہے جس میں عائشہ گلالئی کو پارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی میں نمائندگی کے لئے تفویز کی گئی نشست سے فوری استعفیٰ دیتے ہوئے سات روز میں جواب پارٹی سیکرٹیریٹ میں جمع کروانے کی ہدایت کی ہے ۔شوز کاز نوٹس کے مطابق عائشہ گلا لئی نے قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے انتخاب میں پارٹی کے نامزد امیدوار کو ووٹ نہ ڈالنے اورپارٹی چیئرمین کے خلاف انتہائی توہین آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے سنگین الزامات عائد کئےتھے جو پارٹی پالیسی کے خلاف ہے ۔ شوکاز نوٹس کے مطابق انہیں عائشہ گلا لئی کو اسبات پر بھی وضاحت پیش کرنا ہوگی کہ انہوں نے پارٹی کی اجازت کے بغیر گورنر خیبر پختونخوا ہ سے ملاقاتوں کی بھی وضاحت جمع کروائیں ۔