اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,066FansLike
9,998FollowersFollow
567,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نوازشریف کی اتوار کو لاہور آمد، سکیورٹی کیلئے 8 ہزارپولیس اہلکار تعینات ہونگے

سابق وزیر اعظم نواز شریف اتوار کو موٹر وے کے ذریعے لاہور آئیں گے، مسلم لیگ ن کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
لاہور (رپورٹ:نیوزالرٹ ) نا اہلی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف اتوار کو لاہور آئیں گے، سابق وزیراعظم کی سکیورٹی کے لیے 8 ہزار سے زائد پولیس اہلکار جبکہ 50 ایلیٹ فورس کی ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اتوار کو موٹر وے کے ذریعے لاہور آئیں گے، مسلم لیگ ن کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، لاہور پولیس نے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 8 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے جائیں گے، 50 ایلیٹ فورس کی ٹیمیں ڈیوٹی انجام دیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اور سپشل برانچ کے اہلکار بھی روٹ پر تعینات ہونگے جبکہ ریلی کی فضائی نگرانی کی جائیگی، نواز شریف کے آمد پر لاہور میں روٹ کے راستوں پر موبائل فون سروس کو معطل رکھنے بارے بھی غور کیا جا رہا ہے اور آج اعلی سطح کے اجلاس میں تمام انتظامات کو فائنل کیا جائے گا۔