اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عمران پرالزامات کیخلاف ایسابڑاایکشن جس کاعائشہ گلالئی نے خوابوں میں بھی نہ سوچا ہو گا

پشاور (نیوزالرٹ) خیبرپختونخواہ احتساب کمیشن نے قومی اسمبلی کی رکن عائشہ گلالئی پر لگنے والے کرپشن الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، صوبائی وزیر خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ان پر لگے الزامات کے باقاعدہ ثبوت اور گواہ موجود ہیں تحقیقات ہونی چاہئیں،تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ احتساب کمیشن نے عائشہ گلالئی کے معاون اور پولیٹیکل سیکرٹری نور زمان کی جانب سے لگائے گئے کرپشن الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،صوبائی وزیر خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزئی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الزامات کے تحت عائشہ گلالئی سامنے بٹھا کر کہتی تھیں کہ مجھے اتنی کمیشن دیدو تو میں یہ کام کروا دوں گی، یہ پیسے لے کر تبادلے کراتی رہتی تھیں ان پر لگنے والے تمام الزامات کے باقاعدہ ثبوت بھی موجود ہیں اور ان کیخلاف گواہ بھی ہے تو ان کے خلاف الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئیں انہیں اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب دینا ہو گا ،انہوں نے مزید کہا کہ عائشہ گلالئی نے سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے سب کچھ کیا ہے اور الزامات لگانے کی بھاری قیمت وصول کی، یہ شروع سے ہی بلیک میلنگ ٹائپ کی ہے اور ہمارے ساتھ بھی بلیک میلنگ کرتی آئی ہے یعنی اگر کچھ بھی ہوتا تھا تو کہتی تھی کہ میں عمران خان کے پاس جاتی ہوں، میں یہ کرتی ہوں، میں وہ کرتی ہوں، تو یہ شروع سے ہی ایسے کرتی آ رہی ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب اس طرح کا معاملہ ہوتا ہے تو انسان ندامت سے بات کرتا ہے لیکن یہ مختلف پروگراموں میں بیٹھ کر ہنس ہنس کر بات کر رہی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ جھوٹ بول رہی ہے، اس نے جتنے بھی الزامات لگائے ہیں، اگر وہ سچ ہیں تو ان کے ثبوت پیش کر دے، لیکن اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔