اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات، وزیراعظم کا تحقیقاتی کمیٹی کا اعلان

اسلام آباد : عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تحقیقاتی کمیٹی کا اعلان کردیا اور کہا جو بھی الزامات لگے ہیں ان کی تحقیقات ان کیمرہ ہونی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہ کہ عمران خان پر جو بھی الزامات لگے ہیں ان کی تحقیقات ہونی چاہیے جبکہ عائشہ گلالئی کے الزامات پر بھی کمیٹی بنائی جائے گی۔
انہوں نے معاملے کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کی تجویز بھی دی اور کہا کہ عائشہ گلالئی کے الزامات پر پارلیمنٹ کی ایک خصوصی کمیٹی قائم کی جائے، جو اِن کیمرہ تحقیقات کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اگر عائشہ گلالئی نے وفاقی حکومت کو سیکیورٹی کی درخواست کی، تو انہیں ضرور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ، عائشہ گلالئی کی سیکیورٹی سے متعلق بھی آئی جی کو ہدایت کردی ہے، آئی جی اسلام آباد اگلے 24 گھنٹے میں عائشہ گلالئی کو سیکیورٹی دیں گے دوسری جانب عائشہ گلالئی کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور کرلی گئی ، تحریک مسلم لیگ(ن) کی عارفہ خالد نے پیش کی ، کمیٹی تحقیقات کرکے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کریگی