اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عائشہ گلالئی الزامات : تحقیقات کیلئے قومی اسمبلی میں تحریک منظور

اسلام آباد (نیوزالرٹ) عائشہ گلالئی کے چیئرمین تحریک انصاف پر سنگین نوعیت کے الزامات کی تحقیقات کیلئے قومی اسمبلی میں تحریک منظور کرلی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے عمران خان اور عائشہ گلالئی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کی تجویز دی تھی جس کے بعد مسلم لیگ ن کی خاتون رکن عارفہ خالد نے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کیلئے تحریک پیش کی جسے منظور کرلیا گیا،پارلیمانی کمیٹی کے قیام کیلئے منظور کی گئی تحریک میں کہا گیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا حکم دیں ، یہ پارلیمانی کمیٹی تحقیقات کرکے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرے اور تمام سفارشات پر من و عمل کیا جائے، تحریک میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی تمام تحقیقات ان کیمرہ کرے گی جبکہ اس کمیٹی میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہونی چاہیے جس میں حکومتی و اپوزیشن ارکان بھی شامل ہوں اور دونوں فریقوں کو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔