اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

873,725FansLike
9,998FollowersFollow
567,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دھمتھل اغواءبرائے تاوان کیس:گینگ گرفتار،مزید اہم شخصیات کواغواءکرنے کاپلان،سنسنی خیزانکشافات

گجرات(فرحان مرزا)تھانہ کڑیانوالہ کے علاقے دھمتھل سے 50 لاکھ روپے تاوان کے لئے گجرات یونیورسٹی کی قوت گویائی وسماعت سے محروم ملازمہ کواغواء کرنیوالا گینگ گرفتارکرلیاگیا،ملزمان کے سنسنی خیز انکشافات نے تھرتھلی مچادی،ڈی پی اوگجرات سہیل ظفر چٹھہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ دھمتھل اغواء برائے تاوان کیس کی مغویہ کو بازیاب کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے،تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تھانہ کڑیانوالہ کے علاقے دھمتھل سے 31جولائی کو جامعہ گجرات کی کمپیوٹرآپریٹر25 سالہ گونگی بہری لڑکی سحرش کو گجرات یونیورسٹی جاتے ہوئے صبح 7 بجے اغواء کیاگیاجسکی اطلاع ملتے ہی فوری موقع پر جاکرکرائم سین یونٹ کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے،خصوصی ٹیم نے ملزمان کو 24گھنٹے کے اندرٹریس کرکے مغویہ کو بازیاب کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیاہے،ڈی پی اوسہیل ظفر چٹھہ نے بتایا کہ ملزمان نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ مغویہ کواغواء کرکے ملزم خرم شہزادکے گھر واقع خورشیدکالونی میں لے جاکرمغویہ کے والد کو فون کرکے 50لاکھ روپے تاوان مانگااوربارگیننگ کے بعد 5 لاکھ روپے تاوان طے پایااس مقصد کے لئے سوک کلاں کے قریب دکانیں کرایہ پر لے کرخفیہ سرنگ بنائی گئی جس کے ذریعے تاوان وصول کیاگیا،ملزمان نے کئی اہم شخصیات کواغواء کرنے کے لئے ریکی کررکھی تھی، ملزمان میں خرم سلیم ولدسلیم قوم اعوان سکنہ دھمتھل،عمران تبسم عرف مانی ولدولایت خاں قوم جوگی سکنہ کڑیانوالہ، لیاقت علی ولد عبدالغنی قوم تیلی سکنی کڑیانوالہ، مرزاواجد ولدمرزاسعیدسکنہ محلہ کریم پورہ کچہری روڈ گجرات اورحسن رضا ولد رشیداحمد قوم بھٹی سکنہ کڑیانوالہ شامل ہیں۔