اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,042FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

چودھری جعفر اقبال نے وزیر مملکت بنتے ہی ضلع گجرات کے لیے میگا پروجیکٹس کا اعلان کر دیا،بحثیت وفاقی وزیر پہلا انٹرویونیوز الرٹ عزیز الرحمان کے ساتھ

اسلام آباد(عزیزالرحمٰن مجاہد)وفاقی وزیرمملکت چودھری جعفراقبال نے وزیر بننے کے بعد نیوزالرٹ سےانٹرویو میں کہا ہے کہ سیاسی ہم آہنگی،معاشی استحکام،دہشتگردی کے خاتمے کی پالیسیوں سمیت عوامی مسائل کے حل کےلئے میاں نواز شریف کے مشن پر عمل پیرارہیں گے،انہوں نے اعلان کیا کہ عنقریب کھاریاں تاسیالکوٹ موٹروےکی تعمیر،جامعہ گجرات اورمیڈیکل کالج کی اپ گریڈیشن سمیت ضلع گجرات کے لئے وفاق سے تمام وسائل لیکرآئیں گے،چودھری جعفراقبال نے کہا کہ وزارت کی ذمہ داری ملنے پر اللہ تعالیٰ کے حضورسربسجودہیں اپنے قائدمیاں نوازشریف کی توقعات پر پورااتریں گے،اپنی ٹیم ، ساتھیوں دوستوں، ووٹرز سپورٹرز اوراین اے 106 کی عوام پر فخرہے جن کی دعاؤں کی بدولت یہ مقام ملاہے۔