اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

8اگست کو عوامی عدالت فیصلہ سنا دے گی،ڈاکٹر طاہر القادری کا استقبال ’’پٹواری ریلی‘‘ سے بڑا ہو گا :پاکستان عوامی تحریک

لاہور(نیوزالرٹ)سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی وطن واپسی کے حوالے سے عوامی تحریک لاہور کا خصوصی انتظامی اجلاس منعقد ہوا، امیر تحریک لاہور حافظ غلام فریداور صدر لاہور افضل گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا استقبال نااہل وزیراعظم کی ’’پٹواری ریلی‘‘ سے بڑا ہو گا، عدالت نے خائن کے چہرے سے نقاب ہٹا دیا ،اب 8اگست کو عوامی عدالت کا فیصلہ آئے گا کہ قوم مظلوموں کے ساتھ ہے ،ظالموں کے ساتھ نہیں، 8اگست کے بعد ہر طرف مظلوموں کو انصاف دینے کی صدائیں گونجیں گی، عدالت سے بے ایمان قرار پانے والے کس منہ سے ریلیاں نکالتے پھرتے ہیں؟،اجلاس سے سیکرٹری اطلاعات پنجاب عارف چودھری، حافظ صفدر علی، حفیظ اللہ جاوید، اشتیاق حنیف مغل، میاں افتخار، شفاقت مغل، حنیف قادری، ثناء اللہ خان نے بھی خطاب کیا۔افضل گجر نے کہا کہ بڑا قاتل انجام سے دو چار ہو چکا، اب چھوٹے کی باری ہے،اب گو شہباز گو اور نو شہباز نو ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد کی خبر سن کر قاتل اعلیٰ پنجاب این اے 120 سے بھاگ گیا مگر اس کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے، وزارت عظمیٰ کے تمام اختیارات کے ہوتے ہوئے اللہ نے نواز شریف کو رسوا کردیا، اب یہ خاندان ماضی کا حصہ اور قصہ بنے گا، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی آہیں انہیں مرتے دم تک بے چین رکھیں گی اور میدان حشر میں بھی ان سے پہلا سوال بے گناہوں کا خون بہانے کا ہو گا، انہوں نے کہا کہ ہماری معزز عدلیہ سے دست بستہ عرض ہے کہ وہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کرنے کا حکم دے تاکہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو انصاف ملنے کی راہ ہموار ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ 8اگست کے دن عوام کا سمندر لاہور ایئرپورٹ کے باہر ہو گا،پاکستان عوامی تحریک کے کارکن قصاص تحریک کے دوسرے راؤنڈ کے اعلان کے منتظر ہیں۔اعلان ہوتے ہی گلی گلی میں گو شہباز گو ہو گا اور قاتلوں کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔