اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,731FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیر اعظم ایٹمی بجلی گھر کا افتتاح کرنے میانوالی پہنچ گئے

میانوالی: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی میانوالی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ چین کے تعاون سے تعمیر کیے جانے والے ایٹمی بجلی گھر کا افتتاح کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی آمد کے موقع پر ضلع میانوالی میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ مقامی میڈیا کو بھی وزیر اعظم کے دورے اور کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی چشمہ میں چین کے تعاون سے تعمیر کیے جانے والے ایٹمی بجلی گھر کا افتتاح کرنے کیلئے میانوالی پہنچے ہیں جبکہ اس موقع پر ان کے ہمراہ چینی حکام بھی موجود ہیں۔یہ پاکستان کا پانچواں ایٹمی بجلی گھر ہے جو 340 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔