اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,195FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

زرداری نے نوازشریف کی سب سے بڑی کمزوری بتادی

اسلام آباد(نیوزالرٹ)صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین آصف زرداری نے کہا ہے کہ اپنے دورِ حکومت میں خیبرپختونخواہ میں بہت سے کام نہیں کرسکے اے این پی نے مطلوبہ نتائج نہیں دیئے،وہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جہاں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر ضیاءاللہ آفریدی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا،سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی سیاست کی ہے اے این پی حکومت میں بہت سے کام نہیں کرسکے میں چوں کہ ملک کا صدر تھا اس لیے اے این پی کی حکومت میں مداخلت نہیں کی،سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہمارے پاس آکر تو پیتل بھی سونا ہو جاتا ہے اور جب تک پیپلز پارٹی میں رہتا ہے سونا ہی رہتا ہے لیکن جب باہرنکلتا ہے تو یہ پیتل ہو جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کو حکومت کرنا نہ پہلے کبھی آئی اور نہ اب آئی ہے لہٰذا اب پی پی پاکستان کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرے گی اور پاکستان کو درپیش مسائل کا حل پیش کریں گے،سابق صدر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور ملک میں جمہوری نظام کے فروغ کے لیے شہید بھٹو سے لے کر بی بی شہید تک نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔