اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,042FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستان میں فیس بک،واٹس ایپ کےذریعےمنشیات کی فروخت کاانکشاف

کراچی(نیوزالرٹ)سوشل میڈیا کا گھناؤنا استعمال کرنے والے ملزمان بے نقاب، ملزمان فیس بک کے ذریعے منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرتے تھے، متعدد لڑکوں اور لڑکیوں کو شکار بنائے جانے کا انکشاف،
شہر قائد میں فیس بک کے ذریعے منشیات بکنے لگی، لڑکوں اور لڑکیوں کو پارٹیز میں نشے کا عادی بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے چار ملزمان گرفتار کر کے ان سے آئس برآمد کر لی، ملزمان کراچی میں منشیات کی آن لائن فروخت کرتے ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے منشیات فروشی کا بھی انکشاف ہوا ہے، چار ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے آئس برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان فیس بک کے ذریعے نوجوانوں کو پھنساتے تھے۔