اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سکھر، بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 8 زخمی

سکھر(نیوزالرٹ)روہڑی میں سیمنٹ فیکٹری میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ اور رینجرز کے اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کو سول اسپتال سکھر منتقل کردیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق روہڑی میں واقع سیمنٹ فیکٹری میں بارودی دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد کے جاں بحق اور 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہیں،ایس ایس پی امجد شیخ کا کہنا ہے کہ سیمنٹ فیکٹری میں کرشنگ کے لیے بارودی مواد موجود تھا جسے ڈی فیوز کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ ، پولیس اور رینجرز اہلکار مصروف تھے کہ مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا،ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 2 اہلکار اور ایک رینجرز کے اہلکار بھی شامل ہے جب کہ زخمی ہونے والوں میں 6 رینجرز کے اہلکار، فیکٹری منیجر اور ایک مزدور شامل ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ معلوم کیا جائے کہ یہ بارود فیکٹری میں کہاں سے آیا اور کس نے رکھا اور اگر یہ بارود کرشنگ کے لیے استعمال ہونا تھا توناکارہ بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟بارودی مواد کے دھماکے میں جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال سکھر منتقل کردیا گیا ہے جب کہ فیکٹری کے چاروں کے اطراف پولیس تعینات ہے اور تحقیقاتی ادارے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور تفتیش کا عمل کا جاری ہے۔