سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ میں اچھا کھیل پیش کریںگے

ابو ظہبی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے جو کچھ مصباح الحق اور یونس خان سے سیکھا ہے کوشش کرے گے کہ اس پر عمل بھی کیا جائے۔
ابو ظہبی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہم نے مڈل آڈر بیٹنگ کو مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے، میچ میں اظہر علی ون ڈاؤن اور اسد شفیق نمبر 4 پر کھیلیں گے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ آئی سی سی کے نئے قوانین سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ ہمارے بیٹ کرکٹ قوانین کے مطابق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسد شفیق سمیت تمام کھلاڑی فٹ ہے۔ یاسرشاہ یو اے ای میں بالنگ لائن کی جان ہیں اور امید ہے یاسر شاہ اچھا پرفارم کریں گے