اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,261FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

کاجل کے بعد شاہ رُخ خان کی جوہی چاولہ کیساتھ جوڑی کی دھوم

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی ماضی کی کامیاب ترین جوڑی شاہ رخ خان اور جوہی چاؤلہ ایک بار پھر بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔فلم ڈر، راجوبن گیا جینٹل مین، پھربھی دل ہے ہندوستانی اوریس باس جیسی کامیاب فلمیں دینے والی بالی ووڈ کی مشہورجوڑی شاہ رخ خان اور جوہی چاؤلہ کو شائقین ایک بارپھر اسکرین پردیکھنے کے لیے بے تاب تھے اورشدت سے انتظارکررہے تھے کہ یہ دونوں اداکاردوبارہ کب ایک ساتھ نظرآئیں گے۔ اب شائقین کا انتظار ختم ہوا، شاہ رخ جوہی کی خوبصورت جوڑی ایک بار پھر بڑی اسکرین پر جلوے بکھیرنے آرہی ہے۔بھارتی میڈیاکے مطابق شاہ رخ خان ان دنوں ہدایت کار آنند لال رائے کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں(فلم کا نام ابھی تک تجویز نہیں کیا گیا ہے) فلم میں ان کے ساتھ بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہکیف اورانوشکا شرما مرکزی کردارمیں نظر آئیں گی، تاہم فلم میں ان دونوں کے علاوہ جوہی چاؤلہ بھی مختصر کردارمیں نظر آئیں گی۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور جوہی چاؤلہ بہترین دوست ہونے کے ساتھ ایک دوسرے کے بزنس پارٹنر بھی ہیں