اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,656FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شنگھائی ٹینس، ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوترو کی دوسرے راؤنڈ تک رسائی

شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوترو نے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ جنوبی کوریا کے کھلاڑی نے گذشتہ برس کے رنر اپ کو واپسی کی راہ دکھائی۔
شنگھائی: شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں ٹائٹل کیلئے دوڑ شروع ہو گئی۔ پہلے راؤنڈ میں ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوترو جارجیا کے کھلاڑی سے مدمقابل ہوئے۔ فاتح کھلاڑی نے چھ دو، تین چھ اور چھ چار سے میچ اپنے نام کیا۔ ادھر جنوبی کوریا کے کھلاڑی کا پہلے راؤنڈ میں اسپینش کھلاڑی رابرتو باتستا سے ٹاکرا ہوا۔ جنوبی کورین ٹینس اسٹار نے گذشتہ برس کے رنر اپ کو بآسانی چھ چار اور چھ تین سے شکست دے کر ایونٹ سے چلتا کر دیا۔ امریکا کے کھلاڑی فرانسس تیافو نے فرانسیسی کھلاڑی بے نوئے پائر کو غیر متوقع شکست سے دوچار کر دیا۔