اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,496FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

گوشت کو 2 گھنٹے سے زیادہ مصالحہ لگا کررکھنے سے کیا ہوتا ہے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی جریدے میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق فوڈ سائنس کے ماہر ڈاکٹر اسٹیورٹ فیریمونڈ نے اپنی نئی کتاب میں گوشت کو میرینٹ کرنے کے حوالے سے بتاتے ہوئے تجویز دی ہے کہ گوشت کو کبھی بھی دو گھنٹے سے زیادہ مصالحہ لگا کر نہ رکھیں،ڈاکٹر اسٹیورٹ نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ اچھے ذائقے کیلئے گوشت کو زیادہ دیر مصالحہ لگا کر رکھنا چاہئےان کے مطابق گوشت کا 75 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے، جس کے باعث مصالحہ مساموں کےذریعے چند ملی میٹر سے زیادہ نیچےنہیں جاپاتاڈاکٹر اسٹیورٹ نے تجویز دیتے ہوئے لکھا کہ گوشت کو مصالحہ لگا کر رکھنے کیلئے صرف دو گھنٹے کافی ہیں اتنے وقت میں مصالحہ جتنا نیچے جانا ہوتا ہے پہنچ جاتا ہےاسکے علاوہ ان کے مطابق زیادہ دیر میرینیٹ کرنے سے مصالحے میں موجود لیموں کے جوس اور سرکے جیسے ایسیڈک جزیات گوشت کے ذائقے اور شکل کو بھی خراب کردیتے ہیںتو اگر آپ اچھا میرینیٹڈ میٹ بنانا چاہتے ہیں تو اس کیلئے پورا دن انتظار کرنے کی ضرورت نہیں۔