اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,261FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، 100 انڈیکس 40 ہزار 294 پوائنٹس کی سطح پر آگیا

کراچی (آن لائن) ہفتے کے پہلے ہی روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے جس کے باعث 100 انڈیکس 40 ہزار 294 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روزکاروبار کے آغاز سے ہی سٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار رہی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو کروڑوں روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔ سٹاک مارکیٹ کے کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج کاروبار کے دوران 811 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے انڈیکس 40 ہزار 294 پوائنٹس پر آگیا ہے۔ 100 انڈیکس میں اب تک 4 کروڑ 32 لاکھ 22 ہزار 740 شیئرز کا لین دین ہوچکا ہے جن کی مارکیٹنگ ویلیو 4 ارب 37 کروڑ 47 لاکھ 97 ہزار 409 روپے رہی ہے۔