اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,362FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

موجودہ حکومت نے ختمِ نبوتؐ پرحملہ کیا، ٹیکنوکریٹ حکومت آکر احتساب کرے۔پیرسیدمنورشاہ جماعتی

نارووال(سید صغیر حسین شاہ)سجادہ نشین علی پورشریف پیرسیدمنورحسین جماعتی نے کہا ہے کہ ٹیکنو کر یٹ حکومت آکر پانامہ کر پشن کی مالا پہنے جپنے ولواں کا احتساب کرے،موجودہ حکومت نے عقیدہءختم نبوتؐ کےحلف نامے میں ترمیم کرنیوالی کمیٹی کے سپردمعاملے کی اصلاح دی جسے ہم نامنظور کر تے ہیں اورمطالبہ کر تے ہیں کہ ختم نبوتؐ پر حملہ کر نے والوں کو بے نقاب کرکے فوری طور پر اس معاملہ کو حل کیا جا ئے،وہ آستانہ عالیہ علی پور شریف میں پر یس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پربرطانیہ سے آئے سابق لارڈمیئر بریڈ فورڈخادم حسین جما عتی اور موجودہ لارڈمئیربریڈفورڈ عابدحسین جما عتی ،سماجی رہنما ء یو کے موج جو شی اور دیگر مہمان بھی موجود تھے ، پیر سید منور حسین جما عتی علی پور شریف کاکہنا تھا کہ پا کستان میں 70سال سے لیڈر شپ کا فقدان رہا ہے اسمبلی میں ایسے لو گ آرہے ہیں جن کو اسلا م کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہم نے تو پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ کی بنیاد پر حاصل کیا تھا مگر جو بھی حکومت آئی وہ کامیاب نہیں ہو ئی لہٰذاآئندہ الیکشن 2018ءمیں علماء کرام اورمشائخ عظام اپنا بھر پور کر دار ادا کریں گے، جلد ہی لا ہور میں اہلنست جما عت کاکنونشن ہوگا ہے ۔