اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,544FansLike
9,992FollowersFollow
566,700FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

مقدمات کا خوف ،سابق صدر اپنے 5 ساتھیوں سمیت بیلجیم فرار

برطانیہ(عتیق اللہ بٹ)کاتالونیا کی سپین سے آزادی کا اعلان کرنیوالے سابق کتلان صدر پوئجدیمونٹ اور 5 وزراء سپینش حکومت کو چکمہ دے کر سپین سے بیلجئیم فرار ہو گئے، وہ بذریعہ گاڑی فرانس کے شہر مارسیل پہنچے جہاں سے برسلز پہنچ گئے، غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق وہاں انہوں نے اسائلم کی درخواست دے دی ہے جبکہ دوسری طرف سپین کے پراسیکیوٹر خوسے مینوئل ماسا نے گزشتہ جمعہ کو کتلونیا میں آزادی کے اعلان کے ذمہ دار سیاستدانوں کے خلاف قانونی کارروائی کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے اور ان پر بغاوت، ملک میں فسادات ، سرکاری فنڈز کے غلط استعمال سمیت دیگر متعلقہ جرائم کی سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ سے تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔