اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے شیخ فاضل کا دورہ کیا

بورےوالا(ثاقب سھیل وٹو)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے شیخ فاضل کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے شیخ فاضل میں ہونے والےعرس کے سکیورٹی انتظامات چیک کئے ۔اس موقع پر ان کے ساتھ ڈی ایس پی سرکل بوریوالا طاہر مجید ، ایس ایچ او تھانہ شیخ فاضل راشد سبحانی اور انچار ج سکیورٹی ثاقب نذیر بھی موجود تھے۔ڈی پی او وہاڑی نے تمام علاقہ کا سکیورٹی پلان کے مطابق جائزہ لیا ۔ ڈی پی او وہاڑی نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہو ئے کہا کہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔سکیورٹی ڈیوٹی کے لئے 2ڈی ایس پیز اور 6 انسپکٹرز سمیت 355پولیس جوان اور 128پولیس رضا کاران ڈیوٹی سر انجام دیں گئے جبکہ پولیس لائن میں اینٹی رائٹ ریزو بھی الرٹ موجود ہے۔عرس کی جگہ کو چاروں اطراف سے کارڈن کیا گیا اور ، اِنر، آؤٹر ،موسٹ آؤٹر، قبرستان ،روف ٹاپ اور پکٹس ڈیوٹی پر وافر نفری لگا دی گئی ہے جبکہ خفیہ نگرانی کے لئے سفید کپڑوں میں بھی اہلکار فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔علاوہ ازیں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے ڈائیورشن پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔