مولانا طارق جمیل نے ملاقات میں نوازشریف کوانوکھاوظیفہ بتادیا

لاہور(نیوزالرٹ)سابق وزیراعظم نوازشریف سے ممتاز مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے جاتی امرا لاہور میں ملاقات کی اور انہیں مشکلات کے حل کیلئے وظیفہ اور صدقہ بتایا، سابق وزیراعظم کی خواہش پر ہونے والی ملاقات کے دوران مولانا طارق جمیل نے بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی، مولانا طارق جمیل نے نوازشریف کو رائیونڈ اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جو سابق وزیراعظم نے قبول کر لی، نوازشریف اتوار کے روز اجتماع میں شرکت کریں گے ملاقات کے بعد مولانا طارق جمیل رائیونڈ چلے گئے۔