اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امریکا اور چین کے درمیان 250 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط

امریکی صدر کے دورہ چین کے موقع پر دونوں ممالک کی بڑی کمپنیوں کے درمیان 250 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہوئے، چین امریکہ سے 300 بوئنگ طیارے خریدے گا جبکہ امریکہ چین سے کاروں کے پرزے و دیگر اشیا درآمد کرے گا۔
بیجنگ: چین نے امریکہ کو اپنی تجارتی منڈیوں میں رسائی دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے امریکی کمپنیوں کو "ون بیلٹ ون روڈ” پروگرام کے منصوبوں میں حصہ لینے کی پیشکش کر دی۔ اس پیشکش پر امریکی صدر نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین کے موقع پر بیجنگ میں دونوں ممالک کی بڑی کمپنیوں کے درمیان 250 ارب ڈالرسے زائد مالیت کے معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ تقریب میں ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ بھی موجود تھے۔ معاہدوں کے مطابق چینی کمپنیاں امریکہ سے 300 بوئنگ طیاروں کی خریداری سمیت انفرااسٹرکچر، ٹیلی کمیونی کیشن اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گی جبکہ امریکی کمپنیاں چین سے کاروں کے پرزے سمیت دیگر شعبوں میں خریداری کریں گی۔ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنیوں اوپو اور ویوو کا امریکی ٹیلی کام موبائل کمپنی قوالکوم سے مصنوعات کی خریداری کا بھی معاہدہ ہوا۔ اس موقع پر امریکی صدر نے کہا کہ روس اور چین کے تعاون سے شمالی کوریا کے مسئلے کو تیزی اور آسانی سے حل کیا جا سکتا ہے۔ قبل ازیں چینی صدر شی جن پنگ اور ڈونلڈ ٹرمپ نے چین امریکہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے اہم عالمی اور علاقائی امور پر ایک پُرخلوص ماحول میں گہرا تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے متعدد ثمرات سامنے آئے ہیں۔ دونوں ممالک کے صدور نے چین امریکہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا۔ قبل ازیں چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر کے اعزاز میں پُروقار تقریب کا اہتمام کیا۔ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ چین باہمی احترام اور مفادات پر مبنی امور پر امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔