اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,985FansLike
9,985FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

چین میں فوگ کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، 18 افراد ہلاک، 21 سے زائد زخمی

شنگھائی: مشرقی صوبے انوہی میں ٹریفک حادثے کے دوران 18 افراد ہلاک جب کہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
غیرملکی خبرکے مطابق چین کے مشرقی صوبے انوہی کے شہر فویانگ میں ہائی وے پرسفر کے دوران فوگ کے باعث دو گاڑیوں میں تصادم ہوا، پیچھے سے آنے والی تیز رفتار گاڑیاں بھی ان سے ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک جب کہ 21 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔حادثے میں 30 سے زائد گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا، 7 گاڑیاں مکمل طور پرتباہ ہو گئیں، حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔