اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

دھرنےمیں ماڈل ٹاون جیسا واقعہ دہرانا نہیں چاہتے: احسن اقبال

اسلام آباد(نیوزالرٹ)وزیرداخلہ احسن اقبال نےکہا ہےکہ چند لوگ ملک کو یرغمال بنا کر سیاسی مقاصد حاصل کئے جا رہے ہیں، دھرنے والے ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں ا دھرنے والے چاہتے ہیں 2،3 لاشیں اٹھائیں اور ہنگامہ آرائی ہو، لیکن ہم نہیں چاہتے کہ ماڈل ٹاون جیسا کوئی دوسرا سانحہ ہو،وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسلام آباد میں دھرنا دینے والوں نے دھوکے سے پنجاب حکومت سے آنے کی اجازت لی، عوام کو مصیبت میں ڈالنا مناسب نہیں، کچھ عناصر افراتفری اور لاشیں چاہتے ہیں لیکن انہیں مایوسی ہو گی دھرنے والوں سے ہر سطح کے مذاکرات کر کے دیکھ چکے ہیں اور کوشش ہے کہ آئندہ دو سے تین روز میں دھرنا ختم کرا دیا جائے گا،قبل ازیں اسلام آباد میں سی پیک کی سرگرمیوں کے حوالے سے پہلا مشاورتی کمیٹی اجلاس منعقد ہوا ، جس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر، گورنراور وزیراعلیٰ کے پی کے، چاروں صوبوں کے سیکریٹریز منصوبہ بندی اور دیگرحکام شریک تھے، اجلاس میں جے سی سی سے متعلق صوبوں کے منصوبوں پر مشاورت کی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سی پیک جو کہ ایک خواب تھا آج باہمی اتفاق اور یکجہتی کےساتھ ایک حقیقت بن چکا ہے پاکستان میں سی پیک کے منصوبے تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں سی پیک کے ذریعے ہم ملک کی ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں سی پیک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہے منصوبے میں پرائیویٹ سیکٹر کابھی اہم کردارہے،سی پیک پرپوراپاکستان ایک پیج پر ہےسب جلد تکمیل کیلئے پرعزم ہیں قومی اتحاد و اتفاق سے سی پیک منصوبہ حقیقت بن چکا ہے، سی پیک کی وجہ سے پاکستان میں روزگار کے مزید مواقع پیداہوں گےسی پیک کے پہلے مرحلے میں زیادہ توجہ توانائی اور انفراسٹرکچر کےمنصوبوں کو دی گئی جو کہ پاکستان میں سرمایہ کاری لانے کے لیے بنیادی ضرورت تھی، سی پیک کے دوسرے فیزمیں صنعتی تعاون کو بڑھایا جائے گا، خصوصی اقتصادی زونز کی ملکیت صوبوں کے حوالے کی جارہی ہے، بلوچستان میں پینے کے صاف پانی کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گاحکومت نے تمام تر کوشش کی ہے کہ صوبوں کے ساتھ ملکر انڈسٹریل زونز کی اونر شپ صوبوں کو دی جائے تاکہ کسی قسم کے تحفظات پیدا ہونے کی گنجائش نہ رہے تمام انڈسٹریل زونز کو صوبوں میں برابر تقسیم کیا گیا ہے،واضح رہے کہ ساتواں جے سی سی کا اجلاس20اور21نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔