اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,767FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حکومت پنجاب کی طرف سے 332اعلیٰ نسل کی بھیڑ بکریاں مفت تقسیم کی گئیں

ننکانہ صاحب(عثمان سندرانہ)حکومت پنجاب کی طرف سے غریب دیہی خواتین کو مفت بھیڑ بکریاں دینے کی تقریب ننکانہ صاحب میں منعقدہوئی جس میں166دیہی خواتین میں قرعہ اندازی کے ذریعے 332اعلیٰ نسل کی بھیڑ بکریاں تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر مہمان خصوصی ایم پی اے رانا جمیل حسن گڈخاں،چیئرمین ضلع کونسل ننکانہ ملک محمد طاہر،ایم پی اے ذوالقرنین ڈوگر اوردیگر سرکاری محکموں کے اعلیٰ افسران اے سی ننکانہ طیب طاہر، ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک لاہور‘ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ننکانہ ڈاکٹر حیدر علی خاں، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ننکانہ ڈاکٹر خالد محمود،سینئر ویٹرنری آفیسر واربرٹن ڈاکٹر خورشید عالم ،فارمرز،و دیگر خواتین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی

۔تقریب میں ایم پی جمیل حسن ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خاں و دیگر مہمان خصوصی نے قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب مستحق خواتین میں بھیڑ بکریاں تقسیم کیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے رانا جمیل حسن گڈ خاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریب دیہی خواتین نے بھیڑبکریاں مفت دینے پر حکومت پنجاب کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اس کا دائرہ کار مزید بڑھایاجائیگا تاکہ اوربھی مستحق خواتین کو یہ مل سکیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیواسٹاک ننکانہ صاحب ڈاکٹر حیدر علی خاں نے اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب خواتین جن کی ایک ایکڑ زمین اور بچہ یا بچی سکول میں تعلیم حاصل کر رہا ہو ان کو وزیراعلیٰ کی طرف سے بھیڑ بکریاں دی جا رہی ہیں تاکہ وہ اپنے گھر کا چولہا جلا سکیں۔تقسیم کی جانے والی بھیڑ بکریاں تین سال تک فروخت نہیں کر سکیں گی۔اس دوران اگر کسی کی بھی بھیڑ بکری بیمار ہو جائے تو اس کو مفت ویکسی نیشن کی جائے گی۔ڈاکٹر خورشید عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق ضلع بھر میں نادار مستحق غریب خواتین کو بکریاں /بھڑیں مفت تقسیم کی جارہی ہیں تاکہ وہ اپنے خاندان کی بہتر کفالت کر سکیں اور معاشرے میں پر وقار زندگی گزار سکیں۔ مفت بھیڑبکریاں تقسیم کرنے کی بدولت دیہی خواتین کی مدد سمیت پورے ملک میں گوشت اور دودھ کی پیداواربڑھانے میں مددملے گی۔