اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,787FansLike
9,989FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

تربت۔دہشتگردوں کے قبضے میں مزید افرادبھی ہیں،وفاقی وزیر کا انکشاف

اسلام آباد(محمدجابر)وفاقی وزیر نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر میر حاصل بزنجو نے انکشاف کیا ہے کہ تربت میں دہشت گردوں نے بس میں سوار40 افراد کو اغوا کیا تھا، جن میں سے 20 تاحال ان کے قبضے میں ہیں،وفاقی وزیر میر حاصل بزنجو نے کہا کہ ان 40 افراد میں سے 20 وہی تھے جن کی لاشیں حال ہی میں تربت سے ملی تھیںانہوں نے کہا کہ ابھی باقی 20 افراد کے بارے میں کچھ کہانہیں جاسکتا تاہم ان کی لاشیں نہیں ملیں لہٰذا ہمارا اندازہ یہی ہے کہ وہ زندہ ہوںگے انہوںنے کہاکہ اس وقت بلوچستان میں صورتحال بہت خطرناک ہے اور جو کچھ میں بتا رہا ہوں وہ سرکاری نہیں بلکہ میری اپنی ذاتی معلومات ہیں، میں دعا کرتا ہوں وہ باقی لوگ زندہ ہوںاس سوال پر کہ اگر یہ اطلاعات درست ہیں تو پھر ان اغوا کاروں سے باقی 20 افراد کو بازیاب کروانے کیلئے اقدامات کیوں نہیں کیے جارہے ؟ تو وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ بہت ابتدائی معلومات ہیں کیونکہ یہ اغواء کار کسی شہر میں نہیں ہیں جہاں پر ان تک رسائی ممکن بنائی جاسکے۔