خونی تصادم،خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق

کراچی(نیوزالرٹ)کراچی کے علاقے نوری آباد میں مسافر کوچ اورٹرالر کے تصادم خواتین سمیت8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے حیدر آباد جا رہی تھی کہ نور ی آباد کے علاقے میں آگے جانے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت8 افراد جاں بحق ہو گئے ،پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 7افراد زخمی ہوئے،زخمیوں اور جاں بحق کی لاشیں جامشور ہسپتال منتقل کردی گئیں۔