اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پولیس نےفیض آباد آپریشن کی ناکامی کا اعتراف کرلیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں فیض آباد دھرنے سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران پولیس نے آپریشن کی ناکامی کا اعتراف کرلیا
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں فیض آباد دھرنے کے خلاف ازخود نوٹس کی سماعت جسٹس مشیرعالم اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پرمشتمل 2 رکنی بینچ کررہا ہے۔آئی جی اسلام آباد خالد خٹک کمرہ عدالت میں موجود ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی۔پولیس نے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں فیض آباد آپریشن کی ناکامی کی وجوہات بھی بتا دیں۔رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے سیکورٹی اہلکاروں کے مذہبی جذبات کو ابھارا اورسیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے مظاہرین کے لیے نرم گوشہ رکھا گیا۔پولیس نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ سیکورٹی اہلکار مظاہرین کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں تھے۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر حساس اداروں کے افسران کو پیش ہونے اور جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔خیال رہے کہ ختم نبوت کے حلف نامے میں ترمیم کے معاملے پر فیض آباد انٹرچینج پر تحریک لبیک کی جانب سے 22 روز تک دھرنا دیا گیا تھا۔فیض آباد دھرنے کے مظاہرین کے مطالبے پر وزیرقانون زاہد حامد کے استعفےاور حکومت سے معاہدے کے فیض آباد دھرنا ختم ہوگیا تھا تاہم لاہور میں اب بھی دھرنا جاری ہے۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 27 کو نومبر کو فیض آباد دھرنے پر2 کمیٹیاں تشکیل دی تھیں