اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,583FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عدالتی فیصلے کی حکم عدولی پرسابق وزیرداخلہ گرفتار

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مصر کے سابق وزیر داخلہ حبیب العادلی کو بدعنوانی کے ایک مقدمے میں عدالتی فیصلے کی حکم عدولی پر گرفتار کر لیا گیا،عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق حبیب العادلی معزول صدر حسنی مبارک کے دور حکومت میں وزیر داخلہ رہے تھےانہوں نے اپریل میں اپنے خلاف دائر مقدمے کی حتمی سماعت کے موقع پرعدالت میں پیش ہونا تھا جبکہ ایک مرتبہ انہوں نے خود کو حکام کے حوالے کردیا تھا لیکن اس کے بعد وہ روپوش ہوگئے تھے اور پھر عدالت میں حاضر ہوئے اور نہ انھوں نے اپنے خلاف عدالت کے فیصلے پر عمل کیا ہےواضح رہے کہ عدالت نے اپریل میں سنائے گئے اس حکم میں حبیب العادلی اور ان کی سابق وزارت کے 2 عہدے داروں کو کرپشن کی رقم ایک ارب 95 کروڑ مصری پاؤنڈ واپس قومی خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا اور اتنی ہی رقم کے برابر ان پر جرمانہ عائد کیا تھا۔