اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سیال شریف کادبنگ انداز۔ن لیگ سے علیحدگی کا اعلان

سرگودھا(آصف جوئیہ)پیر حمید الدین سیالوی اور قاسم سیالوی نےمسلم لیگ(ن) اور پنجاب حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ختم نبوت ؐکے معاملے پر غلط بیانی سے کام لیا ، ناراض لیگی رہنماؤں کے استعفوں کی تعداد میں کمی کی بجائے بتدریج اضافہ ہوگا، دھوبی گاٹ جلسے کے بعد ہم ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے اور اسے جلسے میں ناراض لیگی رہنماءاستعفے بھی دیں گے،سرگودھا میں قاسم سیالوی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی کا اعلان کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیر قاسم سیالوی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) نے رانا ثنا ء کا استعفیٰ 3دن میں لینے کا وعدہ کیا تھا جبکہ لیگی رہنماءاستعفوں کے معاملے پر مسلسل جھوٹ بولے جار ہے ہیںاب ہم مسلم لیگ (ن) سے مکمل اظہار لاتعلقی کرتے ہیں ،ہمار ے پاس کئی لیگی رہنماؤں کے استعفے موجود ہیں اور ان کی تعداد میں کمی کی بجائے اضافہ ہوگافیصل آباد دھوبی گھاٹ کے جلسے میں تمام اراکین اسمبلی استعفے دیں گے مسلم لیگ (ن) نے ہمارے ساتھ کئے گئے وعدوں کی تکمیل نہیں کی جبکہ ہم پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں کہ ہماری ڈیل ہوگئی ہےپیر قاسم سیالوی نے دھوبی گاٹ جلسے کے بعد قادیانیوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان بھی کیا ، ان کا کہنا تھا احتجاج دھوبی گھاٹ سے شروع ہو کرآگے تک جائے گا آئینی ترمیم کے ذمہ داروں کو سزا دینے تک ہمارا احتجاج جا ری رہے گا، اب ہم پیچھے ہٹانے والے نہیں چاہئے ہمیں جیل بھیج دیاجائے۔