اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,977FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سپریم کورٹ نے بڑی خوشخبری سنا دی،ن لیگیوں کے جشن

اسلام آباد(محمدجابر)حدیبیہ کیس دوبارہ کھولنے کی نیب کی اپیل مسترد، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ کیس دوبارہ کھولنے سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نیب کی اپیل مسترد کر دی ہےجسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل تھے نے حدیبیہ کیس میں نیب کی اپیل کی سماعت کی، واضح رہے کہ نیب نے رواں سال 20 ستمبر کو یہ کیس دوبارہ کھولنے کےلیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس میں نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، شمیم اختر اور صاحبہ شہباز کو فریق بنایا گیا تھا۔ نیب نے موقف اختیار کیا تھا کہ ہور ہائی کورٹ نے حقائق کو دیکھے بغیر اس کیس میں فیصلہ دیا، پاناما لیکس کی جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں نئے حقائق سامنے آئے ہیں اس لیے ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نیب کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا جائےخیال رہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس میں شریف خاندان پر ایک ارب 20 کروڑ روپے کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا الزام عائدکیا گیا تھانواز شریف اور شہباز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے 1990ء کی دہائی میں اپنی ’حدیبیہ پیپر ملز‘ کے ذریعے 1.24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے دوسری جانب سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آتے ہی ن لیگ کے رہنما اور کارکنوں نے پارٹی دفاتر میں جشن مناتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کی ہیں اور سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔