اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,416FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شارجہ: ٹی ٹین کا ہنگامہ، پنجابی لیجنڈز کو شکست

شارجہ: ٹی ٹین لیگ میں حسن علی کی تباہ کن باؤلنگ بھی پنجابی لیجنڈز کو فتح نے دلا سکی۔ سرفراز احمد کی بنگال ٹائیگرز نے 100رنز کا ہدف سات وکٹوں پر عبور کر لیا۔
ٹی ٹین لیگ کا ہنگامہ شارجہ میں جاری ہے۔ پہلے کھیلتے ہوئے مصباح الحق کی پنجابی لیجنڈز نے 6 وکٹوں پر ننانوے رنز بنائے۔ بنگال ٹائیگرز کی بیٹنگ ابتدا میں لڑکھڑا گئی۔ اکیس رنز پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔حسن علی نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 2 اووروں میں 7 رنز دے کر چار شکار کئے تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلوا سکے۔ سرفراز احمد کی بنگال ٹائیگرز نے 100رنز کا ہدف سات وکٹوں پر عبور کر لیا۔