اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,977FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

تا حیات نااہل ہونے کے بعد جہانگیر ترین پر ایک اور قیامت ٹوٹ پڑی۔

عدالت سے نااہل ہونے کے بعد جہانگیر ترین کو ایک اور جھٹکا۔عدالت کی طرف سے تاحیات نااہل قرارپانے کے بعد جہانگیرترین سے پارٹی کے عہدے سے بھی ہاتھ دھونے کا امکان ہے ، ان کے قریبی دوستوں نے پارٹی عہدہ چھوڑنے اور عدالتی جنگ لڑنے کی تجویزدید ی تاہم اسد عمر کاکہناہے کہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کررہے ہیں اور اپیل کے فیصلے تک وہ عہدے پر برقرار رہیں گے ۔جہانگیرترین کے قریبی ذرائع کاکہناہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد انہوں نے پارٹی کی سینئر قیادت سے ملاقات کی اور پارٹی عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔ جہانگیر ترین کے پارٹی عہدے سے الگ ہونے کے فیصلے کے بعد اب پی ٹی آئی کے نئے سیکریٹری جنرل کے بارے میں چہہ مگوئیاں اور بھاگ دوڑ شروع ہوگئی ہے تاہم دوسری طرف عمران خان نے بھی جہانگیرترین کو بطور سیکریٹری جنرل کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی تاہم حتمی فیصلہ کور کمیٹی اجلاس میں ہوگا۔